counter easy hit

تحریک انصاف میں مفاد پرست ٹولے کی کوئی گنجائش نہیں ہے،حافظ راجہ عمران

Hafiz Imran Raja

Hafiz Imran Raja

سرائے عالمگیر (حمید چوہدری )پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور عمران خان کے سپاہی حافظ راجہ عمران اور محمد شعیب آف تھون نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تحریک انصاف میں مفاد پرست ٹولے کی کوئی گنجائش نہیں ہے وہی افراد سپریم پوسٹ پر براجمان ہوں گے جو پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی روح کے مطابق کردار اداکریں گے ڈیرے داری کی سیاست کو قبول نہیں ہونے دیں گے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ڈیرے موضع تھون میں 13 فروری 2016 کو تمام نظریاتی کارکنان کو دعوت دی ہے تا کہ انٹراپارٹی کے الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیا جاسکے اس ضمن میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے تاکہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلا جا سکے جیسا کہ قائد تحریک عمران خان کی جمہوری سوچ ہے کہ ہر انصافین کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا موقف آزادی سے دے سکیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس ملک میں واحد جماعت ہے جس نے تمام طاقتیں عوام کو دے رکھی ہیں کہ وہ اپنے رہنماووں کا خود انتخاب کر سکیں . اب وہ شخصیات محرومیاں کا شکار رہیں گی جو سابق دور میں سلطانی کے مزے لوٹتے رہے ہیں دور سلطانی میں ان کا نظریاتی کارکنان سے تعلق انتہائی ناروا رہا ہے جو کہ تاریخ کا حصہ ہے