پیرس، امام جامع مسجد پیری فیئت علامہ حافظ محمد صدیق خادم اہلسنت امام مسجد پیری فیئت کو ماہ صیام میں ختم قرآن پاک پر قاری فاروق احمد فاروقی و دیگر کی مبارکباد
پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کی جامع مسجد پیری فیئت کے امام خادم اہلسنت علامہ حافظ محمد صدیق کو رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں قرآن مجید سنانے اور درس وتدریس کے دوران حقوق العباد کی بہترین آگاہی فراہم کرنے پر قاری فاروق احمد فاروقی اور ان کے دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ حافظ محمد صدیق جو بہترین آواز کے مالک ہیں اور انہوں نے 27 رمضان المبارک میں قرآن مجید ختم فرمایا پیرس اور گردونواح سے لوگ جوق درجوق حافظ صاحب کے بہترین لحن میں تلاوت کالم پاک کو سننے کیلئے آتے رہے ۔ حاضرین نے ختم قرآن پر ان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے علم وفضل میں اضافے اور عمردرازی کی دعائیں دیں ۔
اس موقع پر قاری فاروق احمد فاروقی نے علامہ حافظ محمد صدیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ رمضان المبارک میں جب تمام اہل ایمان کے دل و دماغ نرم ہوتے ہیں اور وہ نیکی کی طرف مائل ہوتے ہیں اس موقع کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے حافظ محمد صدیق نے کیمیونٹی کو حقوق العباد کے درس کے ذریعے یکجا رہنے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے اور اپنے فرائض سے غفلت نہ برتنے کا درس دیاا
انہوں نے کہا کہ حافظ محمد صدیق نے بنیادی مسائل کوبہترین انداز میں اجاگر کیا۔ جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی درازی عمر اور علم ومرتبے میں اضافے کیلئے رب کریم سے دعا گو ہیں ۔