سرگودھا: جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے سرگودھا کے این اے 67 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلیے صلاح مشورے شروع کر دیے۔
امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے مذکورہ حلقے کے حوالے سے سیاسی صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کا تعلق بھی این اے 67 کے گاؤں چک 126 جنوبی سے ہے۔