پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کی نظربندی 90 روز کے لیے کی گئی ہے،
Hafiz saeed’s house arrest was for 90 days, Punjab Law Minister
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی فی الحال 90دنوں کے لیے ہے، ان افراد کو فورتھ شیڈویل میں بھی شامل کرلیا گیا ہے، اس کے علاوہ دیگر افراد کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا،جماعت الدعوۃ کی تمام سرگرمیوں کو چیک کیا جائے گا، جماعت الدعوۃ کو دیے گئے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ پہلے بھی حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا، مگر اس وقت کی وفاقی حکومت نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے، وفاقی حکومت نے کہا کہ انہیں آگے سے شواہد پیش نہیں کیے گئے، اس لیے حافظ سعید ہائی کورٹ سے چھوٹ گئے۔