اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کی جانب سے تمام ممبرز کو 13 اگست کو مدعو کیا گیاہے جس دوران آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ فیصلہ ہواہے کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیاہے جس دن تمام ممبران حلف لیں گے اور یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ اسی رات کو آٹھ بجے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تمام اتحادی جماعتوں سمیت تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے جس میں آئندہ لے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت بھی ہوگی اور اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے اور جہانگیر ترین نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی اور انہوں نے ہمارے سپیکر کی مکمل حمایت کرنے کی فیصلہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے اسد قیصر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور ہوں گے تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان عمران خان کریں گے۔