ہیٹی (یس اردو نیوز ) سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں گیارہ افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے
ادھر امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفان کے پیش کے نظر دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ طاقت ور سمندری طوفان میتھیو ہیٹی سے ٹکرا گیا ، مختلف واقعات میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں
145 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث 40 انچ تک بارش ہونے کا امکان ہےمیتھیو کو ہیٹی میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران آنے والا سب سے شدید طوفان قرار دیا جا رہا ہے ۔ سمندری طوفان اب امریکا اور کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ جنوبی کیرولائنا کی گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے