counter easy hit

جمہوریت کے نام پر عوام سے فراڈکیا جا رہا ہے،حاجی ابرار اعوان

Haji Abrar Awan

Haji Abrar Awan

پیرس(عمیر بیگ)جمہوریت کے نام پر عوام کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کے خلاف جاری تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کے خلاف نوجوان کمربستہ ہو جائیں تو پاکستان کی تقدیر سنور سکتی ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ نوجوانوں نے ہی معاشرے میں انقلاب برپا کیا۔