پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ اگر اْنھوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ نہ دیا تو پاکستان بھر کے عوام سڑکوں پر ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ عمران خان نے پاکستان کو شریف برادران کے شکنجے سے نجات دلانے کا عزم کر رکھا ہے ، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب سرزمین وطن پر سیاسی تبدیلی رونما ہو گی