پیرس(عمیر بیگ)تھرمیں اب ہر طرف ریت سے زیادہ بھوک افلاس نظر آرہی ہے ،بچے مررہے ہیں اور پینے کا پانی بھی ختم ہوچکا ہے ،کنویں سوکھ چکے ہیں،نایاب نسل کے ہرن اور مور مر رہے ہیں،ان کے خلاف کوئی بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما ھاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزرا بیرون ملک دوروں پر خرچ ہونے والی رقم تھر میں لگائیں ،حکومتی اقدامات صرف اعلانات تک محدود ہیں اگر تھر کے کوئلے کا صحیح استعمال کیا جائے تو یہ پورے ملک کے لیے روزگار کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے۔