پیرس(نمائندہ خصوصی) امریکہ بھارت کی بے جا حمایت کر رہا ہے ، امریکہ پاکستان سے ہرگز مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ خودانحصاری ، کرپشن کے خاتمے اور عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے قومی ترجیحات مقرر کی جائیں ، پارلیمنٹ جانبدار کردار ادا کر کے اپنا وقار کھو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خواجہ آصف کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے تھی لیکن انہوں نے بھی جانبدارانہ رویہ اپنایا جو قابل مذمت ہے