پیرس(نمائندہ خصوصی) پنجاب کا بجٹ مہنگائی کے سیلاب کی پیشگوئی تھا۔ عوام مہنگائی کے جن کے ہاتھوں پہلے ہی بد حال ہو چکے ہیں۔ حکمران ٹیکسوں کے ذریعے عوام کے خون کا آخری قطرہ تک چوسنے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ناکام سکیموں پر بضد ہے اور یہی ضد اس کو لے ڈوبے گی