پیرس(نمائندہ خصوصی)بیرون ملک رکھے گئے تمام غیر قانونی اثاثہ جات کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے بے رحم آپریشن کرنا ہو گا۔ حکمران احتساب سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں مگر عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ سرکاری خزانہ سے کروڑوں روپے علاج اور سفری اخراجات پر خرچ کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کو رول ماڈل کہنے والے ان کی تائید کرتے اور سرکاری ہسپتالوں میں اپنا علاج کرواتے تو ان کے منہ سے یہ باتیں اچھی لگتیں