پیرس(نمائندہ خسوصی)حکمرانوں کی عیاشیوں اور کرپشن نے وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں،عوام بھوک افلاس اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکمران اقتدار کے نشے میں مدہوش ہو کر عوام کی تکالیف کو بھول چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے ، طویل لوڈشیڈنگ کے بعد اب وولٹیج کی کمی کی وجہ سے تمام مشینری جا م ہو چکی ہے جس سے چھوٹی صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے ان کا احتساب کرے گی