پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعظم اقتدار کی کشتی کو ڈوبتا دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے حواریوں کا حقائق چھپانے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت پر الزام تراشی کرنا حیران کن ہے۔وزیر اعظم کی فیملی کے آف شور اکاؤ نٹس ان کی منی لانڈرنگ کا منہ بولتا ثبوت ہیں