بی بی سی رپورٹ کے بعد حکومت کو شرم آجانی چاہیے یا فلیٹس خود آکر بولیں کہ ہمیں نواز شریف نے ہی خریدا تھا، حاجی بابر اعوان
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما حاجی ابرا ر اعوان نے کہا ہے کہ بی بی سی جیسے ذمہ دار ادارے نے تمام ثبوتوں اور حقائق کی روشنی میں میاں نواز شریف اور انکے وکلا کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے اب بھی پٹواری ثبوتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں ، عدالت اب کس بات کا انتظار کرے گی کہ فلیٹس خود گواہی دینےآئیں یا میاں نواز شریف خود قبول کریں کہ فلیٹس انہوں نے ہی خریدے ہیں۔