پیرس(عمیر بیگ)کرپٹ حکمرانوں ،حکومتی مشینری کی نااہلی، غلط فیصلوں اور اندھی کرپشن کی وجہ سے پاکستان 70کھرب روپے بیرونی قرضوں میں جکڑاہوا ہے جس کی وجہ سے ہرپاکستانی ایک لاکھ بیس ہزارکا مقروض ہے۔لوٹ مار کے 150بڑے بڑے کیس نیب کے پاس موجودہیں مگران کو کھولنے کی کسی میں ہمت نہیں اور اب تو حکمرانوں نے کرپشن کے روک تھام کیلئے بنائے گئے اداروں کو بھی غیر موثر او رمفلوج کرنا شروع کر دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس حاجی ابرار اعوان نے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستانی قوم کئی سال پیچھے چلی گئی ہے کرپٹ مافیا سے نجات اہم جہاد ہے کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا اور ترقی وخوشحالی اور امن کے راستے بند کردیے ہیں