counter easy hit

شکست خوردہ عناصرکائرہ خاندان کیخلاف بیان بازی کرکے اپنی خفت مٹارہے ہیں،حاجی شکیل احمدقریشی

 Haji Ahmed Qureshi

Haji Ahmed Qureshi

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)شکست خوردہ عناصرکائرہ خاندان کیخلاف بیان بازی کرکے اپنی خفت مٹارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری وکونسلرحاجی شکیل احمدقریشی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جولوگ ہمارے امیدواروں کے مقابلے مین تیسرے ،چوتھے نمبرپر آکرہارے ہیں ان کو ہمارے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے ،جن لوگوں کو وارڈکے عوام نے بری طرح مستردکیاہے وہ کائرہ خاندان کیخلاف کرپشن اور کمیشن کے الزامات لگارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات سال سے مسلم لیگ(ن) کی پنجاب میں حکومت ہے ،اگرہمارے خلاف ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔