لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ہم اپنے تمام یونین بزم نور لالہ موسیٰ نان ایسوسی ایشن کے ممبران کو بذریعہ اخبارات اطلاع دیتے ہیں کہ انتظامیہ کے ریٹ کے حوالے سے نئے نوٹفیکیشن کے مطابق نان روٹی فروخت کی جائے کیونکہ ریٹ میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ردوبدل کیا ہے نئے نوٹفکیشن کے مطابق 100گرام روٹی کی نئی قیمت 6روپے اورنان کی قیمت 7روپے مقرر کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار حاجی سجاد احمد گوندل صدر بزم نور لالہ موسیٰ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیاانہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام ایسوسی ایشن کے ممبران کو تنبہ کرتے ہیں کہ نئے ریٹ کے مطابق نان روٹی کی فروخت کی جائے پرانے ریٹ پر فروخت کندہ کے ہم ذمہ دار نہ ہوں گے