ویانا (محمداکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف کے والدمحترم حاجی الطاف حسین مرحوم کی پانچویںبرسی کے موقع پرمنہاج سنٹر ویانا میں 28 جون کی شام قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران ،منہاج یوتھ لیگ ،منہاج وومن لیگ اورپاکستان عوامی تحریک آسٹریا عہدیداران مسجدالبلال ویانا اورمسجد المدینہ کی انتظامیاں ،سیاسی ،مذہبی ،سپورٹس اور رفاہی تنظیموں کے سربراہان اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعدروزہ افطاری سے قبل مختصرسی زکر محفل کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن سے کیاگیا ۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں غلام مصطفی نعیمی ،شہریارخان اور ضعیف ربانی شامل ہیں ۔قاری مظفر اقبال نے بھی قرآن شریف کی تلاوت کی ۔منہاج القرآن آسٹریا صدر حاجی نعیم رضا قادری نے حاجی الطاف حسین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے اجتمائی فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلیے خصوصی دعا کی۔
روزہ افطاری کے بعد حاضرین کو افطار ڈنر پیش کیا گیا۔افطار ڈنر کے احتتام پر عمیر الطاف نے تمام حاضرین کا اُن کے والد کی برسی میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔آخر میںمنہاج سنٹر ویانا کے بانی اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے اپنے والدین کی سالانہ برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور افطار ڈنر کا اہتمام پانچ جولائی کو منہاج سنٹر ویانامیں منعقد کرانے کا اعلان کیا۔