پیرس (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے حاجی عامر شکیل کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ حقیقیتبدیلی اور جمہور کی حکمرانی پاکستان پیپلز پارٹی سے عبارت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا کے پیچھے بھاگنے والوں کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے درخشاں سیاسی روایات یاد آرہی ہیں۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں خوشحالی کا دور دورہہوگا اور ۔ مفاہمتی حکومت قائم ہوگی ۔ جو کہ پاکستان میں صرف مرد حر جناب آصف علی زرداری کی مرہون منت ہے۔