پیرس(نمائندہ خصوصی) دہشت گردی او رکرپشن کے خلاف آرمی چیف کے اقداما ت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اوران کے وقار میں اضافہ ہواہے جنرل راحیل شریف او رکور کمانڈرز کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جائے۔ آرمی چیف ملک و قوم کے مفادمیں توسیع نہ لینے کافیصلہ واپس لیں۔ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ریٹائرمنٹ سے پہلے سیاست کی تطہیر کریں اورملک کو معاشی دہشت گردوں سے نجات دلائیں کرپشن میں ملوث افراد کو چوراہوں میں پھانسی دیں پاکستان کو بچانا ہے تو بلا امتیاز بے رحم احتساب کرناہو گا۔ لوگوں کی امیدیں پاک فوج سے وابستہ ہیں۔ لہٰذا فوج کو ایک بار ملک سے گند صاف کر دینا چاہئے