پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ اب کرپٹ حکمرانوں کے جانے کا وقت آ چکا ہے۔ ملک کا ہر ادارہ اس وقت کرپشن کی لپیٹ میں آ چکا ہے ، اگر کرپشن ختم نہ کی گئی تو ملک تباہ ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی