counter easy hit

بدعنوان حکمرانوں کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا:حاجی اسلم چوہدری

Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)جس ملک کے حکمران بد عنوان ہوں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا ، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ حکمرانوں کی جیب میں جارہا ہے ،پنجاب میں علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے کمیشن کمانے کے لئے نئے نئے منصوبے بنائے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ،ہماری کرپشن کے خلاف تحریک سے نئے پاکستان کی راہ ہموار ہوگی اور ملک کو مشکلات سے نجات ملے گی