counter easy hit

عیدالفطر کے بعد حکمرانوں کی رخصتی یقینی ہوجائے گی،حاجی اسلم چوہدری

Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام کا خون پینے والے عوام کو مرغی کھانے کا مشور ہ دے رہے ہیں، اسحاق ڈار کو غریب عوام کا مذاق اڑانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمران جان لیں کہ اپوزیشن ایک پیج پر متحد ہو چکی ہے اور عیدالفطر کے بعد حکمرانوں کی رخصتی یقینی ہوجائے گی،کرپشن کے مجرموں کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہونا چاہے۔