counter easy hit

حکومتی پالیسیاں ناقابل برداشت ہیں،حاجی اسلم چوہدری

 Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگی حکمرانوں نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اْن پر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ ڈال دیااور مہنگائی کے نئے طوفان کو دعوت دے کر عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ناقابل برداشت ہیں۔ اگر حکمرانوں نے اپنی پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو عیدالفطر کے بعد پوری قوم سڑکوں پر ہو گی اور عوام کے احتجاجی ریلے کو روکنا حکمرانوں کے بس سے باہر ہوگا۔