پیرس(نمائندہ خصوصی) صوبہ کا بڑا مسئلہ لاء اینڈ آرڈر ہے پنجاب حکومت نے اپنے اقتدار کے مسلسل آٹھ سال میں پولیس پر 8سو ارب سے زائد رقم خرچ کی مگر تھانہ کلچر تبدیل ہوا نہ عوام کو تحفظ ملا۔پنجاب حکومت نے پولیس کو عوام کا محافظ بنانے کے بجائے اپنے نجی گارڈ کا سٹیٹس دیا اور اسے سیاسی پولیس بنانے کا نتیجہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی صورت میں سامنے آیا۔ان خیالات کا اظہار عوامی ٹتحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا ہے کہ آج تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے سفارش اور رشوت کی ضرورت ہے۔سٹریٹ کرائم بڑھ چکاہے ،مجاہد فورس، محافظ فورس،ایلیٹ فورس کے بعد ڈولفن فورس کا تجربہ بھی ناکام ہو رہا ہے