پیرس(عمیر بیگ)ہزاروں میگا واٹ منصوبوں کے ہر ماہ افتتاح کرنیوالے بتائیں لوڈ شیڈنگ کم کیوں نہیں ہو ئی، ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اپردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی اور مریض تڑپ رہے ہیں مگر حکمران قومی دولت اورنج ٹرین جیسے عیاشی کے منصوبوں پر لٹانے میں مصروف ہیں۔ کہ اگر وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دن رات جنریٹر چل سکتے ہیں تو ہسپتالوں کو یہ سہولت کیوں نہیں مل سکتی ، اب تک بجلی بحران کو حل کرنے کے نام پر جو منصوبہ بھی سامنے آیا اس میں حکمرانوں کے مالی مفادات پوشیدہ نظر آئے ،بجلی کے منصوبوں کی آڑ میں حکمران ذاتی تشہیر میں مصروف ہیں