counter easy hit

حکومت کی تعلیم دوستی اشتہاری مہم تک محدود ہے :حاجی اسلم چوہدری

 Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں تعلیمی اداروں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہو کر پچاس ہزار رہ جانا مسلم لیگ ن کے تعلیمی دعوؤں کی نفی ہے۔حکومت کی تعلیم دوستی اشتہاری مہم تک محدود ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کے در حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ساری سکیمیں ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ سستی روٹی، آشیانہ سکیم اور لیپ ٹاپ جیسی سکیموں کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ باقی ماندہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔حکومتی عدم دلچسپی سے تعلیمی اداروں کا بیڑہ غرق ہو کر رہ گیا ہے۔