پیرس(نمائندہ خصوصی)مسجد نبوی کے قریب خود کش حملے کرکے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی جس پر تما م امت مسلمہ رنج اورشدید کرب میں مبتلاہوچکی ہے۔ کوئی بھی مسلمان ایسی ذلیل حرکت نہیں کرسکتا۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔دہشت گردی نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر پاکستان عوامی تحر یک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مسلم ممالک کے حکمرانوں کوہوش نہ آیا تو پھر بہت دیر ہو جائے گی۔