پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان سے وڈیرہ شاہی اور کرپشن کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے جسے ختم کرنے کے لئے عوام کوگھروں سے نکلنا ہو گا۔ہر ادارے میں میگا کرپشن کے سکینڈل آئے روز پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پانامہ لیکس سے راہ فرار چاہتی ہے لیکن پاکستان عوامی تحریک کرپشن کیخلاف جہاد میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔حکمرانوں کو کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔