پیرس(نمائندہ خصوصی) ملک میں بددیانتی اور کرپشن کی وجہ تمام سیاسی پارٹیوں کے اندر احتساب کے نظام کا نہ ہونا ہے۔ قرضہ معاف کروانیوالوں کو اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں سے نکال باہر کرنا چاہئے ،سیاسی پارٹیوں کے اندرونی احتساب کے نظام کے مضبوط ہونے سے قوم کو مثبت پیغام جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبو ط اورطاقت ور بنانا حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔