پیرس(نمائندہ خصوصی) 15 جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا اور حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہو گی۔رائیونڈ اور سرے محل والے اب عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بناسکتے۔ ان خیالات کا اظپار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک سے ظلم کا راج ختم ہو کر رہے گا، 17 جون کو فیصل آباد کے عوام بھی ظالم نظام اور قاتل حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے