پیرس، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس ملک انصر خان کے والد حاجی بوستان خان کی نجی دورہ پاکستان سے واپسی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اصغر خان اور مرکزی راہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کی خصوصی ملاقات
پیرس(نمائندہ خصوصی ) پیرس کے معروف سیاسی وسماجی راہنما اور تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ملک انصر خان کے والد حاجی بوستان خان نجی دورہ پاکستان سے واپس پیرس پہنچ گئے۔ پاکستان میں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ اہم ترین وقت گزارا اور اپنے دوست احباب اور سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔
پیرس واپسی پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر اصغر خان نے قاری فاروق احمد فاروقی سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور ان کے طویل دورہ پاکستان کے حالات دریافت کیے۔ اس موقع پر سیاسی وسماجی راہنما محمد زبیر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نے کہا کہ ان جیسے بزرگوں کا سایہ اللہ کریم کی عطا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ ہمارے سروں پر سلامت رکھیں۔