ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی روحانی اسکالر حامل علم لدنی خانوادہ سلسلہ عظیمیہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی تحریر کردہ کتاب( نمازمومن کی معراج ہے) اردو اور انگلش کو ہالینڈ کی مساجد اور کمیونٹی کے خواتین و حضرات میں مفت تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
حاجی جاوید عظیمی نے مذکورہ کتاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں نماز کا ترجمہ انتہائی سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے جس سے قاری کو سمجھنے میں دقت پیش نہیں آتی متذکرہ کتاب کے مولف نے ارکان نماز اور وضو کی سائنسی توجیہہ تفصیل سے بیان کی ہے۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب فرماتے ہیں کہ نیت باندھنے اور قیام صلوٰة میں انسانی دماغ پر کیا اثرات قائم ہوتے ہیں۔
اس کی توجیہہ یہ ہے کہ دماغ میں کھربوںخلیے کام کرتے ہیںجن میں برقی رو دور کرتی ہے اس کے ذریعے خیالات شعور اور لا شعور سے گزرتے رہتے ہیں ۔دماغ میں کھربوں خلیوںکی طرح کھربوں خانے بھی ہیں۔دماغ کا ایک خانہ وہ ہے جس میں برقی رو فوٹو لیتی اور تقسیم کرتی رہتی ہے ۔یہ فوٹو بہت ہی زیادہ تاریک ہو تا ہے یا بہت زیادہ چمک دار ہوتا ہے ۔ایک دوسرا خانہ ہے جس میں کچھ اہم باتیں ہوتی ہیں ۔ان اہم باتوں میں وہ باتیںبھی ہیںجن کو شعور نے نظر انداز کردیا ہے اور جن کو ہم روحانی صلاحیت کا نام دے سکتے ہیں۔
وضو سے متعلق بات کرتے ہوئے مرشد کریم نے فرمایا کہ نماز کے لئے وضو ضروری ہے۔جب بندہ وضوکی نیت کرتا ہے تو روشنیوںکا بہاو اپنی راہ تبدیل کرلیتا ہے ۔وضو کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اعضامیں سے برقیے نکلتے ہیںرہتے ہیں۔اس عمل سے اعضائے جسمانی کو قوت حاصل ہوتی ہے۔جب ہم وضو کے لئے ہاتھوں کو دھوتے ہیںتو انگلیوںکے پوروں میں سے نکلنے والی شعاعیں ایسا حلقہ بنا لیتی ہیںجس کے نتیجہ میں ہمارے اندر دور کرنے والا برقی نظام تیز ہو جاتا ہے اور برقی رو ایک حد تک ہاتھوں میں سمٹ آتی ہے۔
آخر میں حاجی محمد جاوید عظیمی نے خواتین و حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بہن بھائی اس کتاب کو مفت حاصل کرنا چاہتا ہے تو مجھ سے مندرجہ زیل نمبر پر رابطہ قائم کر سکتا ہے۔