ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے اہل اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابوالانبیاء حضر ت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو ادا کرنے کے لئے ہر سال دنیا بھر کے صاحب نصاب مسلمان جانور کی قربانی کرکے مستحقین میں گوشت تقسیم کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے اس عمل کو اپنی بارگاہ عالیہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔حاجی جاویدعظیمی نے عید الاضحی کے اپنے خصوصی پیغام کہا کہ آئیے آج ہم سب سنت ابراہیمی کے اس با برکت دن کے موقعہ پر عہد کریں کہ جانور کی قربانی دینے کے ساتھ ساتھ ہم اپنی انا کی بھی قربانی دیں گے۔
کیونکہ اگر ہم تاریخ انسانی کا مطالعہ کریںتو یہ بات عیاں نظر آتی ہے کہ ہر دور میں انا پرستی ہی مسائل کا سبب بنی ہے لہٰذا ہم سب کو اس کا سدباب کرنا ہوگا۔ حاجی جاویدعظیمی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ انا پرستی کی قید سے آزاد ہو کر ہی انسان خلوص نیت سے اللہ تعالیٰ کے احکامات بجا لا سکتا ہے
صدقے دل سے خاتم الانبیاء سید المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو انا پرستی کے خاتمے کے لئے مستقل بنیادوں پر جدوجہد کرنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔