کائرہ برادران کے چاہنے والوں نے ان کی سرپرستی میں پورے وسطی پنجاب میں حکومتی امداد کے بغیر عوام کو سستا کھانا مراکز فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے،حاجی ملک شفیق امجد
لالہ موسیٰ(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر حاجی ملک شفیق امجد نے کہا ہے کہ حکومتی امداد ابھی تک لالہ موسیٰ میں معقول انداز میں نہیں پہنچی جبکہ کائرہ برادران کی سرپرستی میں پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کے چاہنے والے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں اورلالہ موسیٰ میں مختلف جگہوں پر سستاکھانا مراکز کھلوانے کے بعد اب انشااللہ پورے وسطی پنجاب میں ایسے مراکز کیلئے کام جاری ہے۔ صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزمان کائرہ انتہائی مخلص لیڈر ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کے کارکنان ان کے ایک حکم پر تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انشااللہ پورے وسطی پنجاب میں عوامی ریلیف کیلئے سستا کھانا مراکز کے زبردست اقدام کو پھیلایا جائیگااورعوام کی تکالیف کو کم سے کم کرنے کی کوشش جاری رہیگی۔