گجرات(مشتاق مغل سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما حاجی رشید مرزا نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات دیں ۔تاکہ عوامی مسائل عوام کی دہلیز تک حل ہو سکیں ۔اور مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے منفی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے ۔ اس کے لئے منتخب نمائندوں کا با اختیار ہونا بہت ضروری ہے۔ جس پر حکومت پنجاب فوری طور پر توجہ دے ۔عوامی بلدیاتی نمائندے ہی ہر گلی محلہ کوچہ میں ان جمہوریت دشمن طاقتوں کا مقابلہ کر سکیں گے ۔ کیونکہ حکومت کے قومی و صوبائی نمئندے اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں ۔ اکثر بلدیاتی نما ئندوں نے عوام کے ساتھ رابطہ بھی بند کر رکھا ہے ۔ اور عوامی جوں کے توں نظر آ رہے ہیں ۔ عوام حکومت سے بد ظن ہوتی نظر آ رہی ہے