ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ و کوار ڈنیٹر ضلع ننکانہ حاجی محمد نوازچوہان کارورل ہیلتھ سنٹر ،گورنمنٹ ہائی سکول بوائز و گرلز اور ویٹنری ہسپتال واربرٹن کا اچانک دورہ۔عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہر ہ کریں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرپارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ و کوار ڈنیٹر ضلع ننکانہ حاجی محمد نوازچوہان نے رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا اچانک دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری و کوار ڈنیٹر ضلع ننکانہ نے مختلف وارڈز ، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرارنسپورٹ و کوار ڈنیٹر ضلع ننکانہ حاجی محمد نواز چوہان نے واربرٹن گاؤں میں واقع گورنمنٹ بوائزہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا اور ضلعی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔پارلیمانی سیکرٹری نے سکولوں کی چار دیواری ، واک تھرو گیٹ ،خاردار تاروں سمیت مسلح سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی بارے بھی دریافت کیا اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔ دریں اثناصوبائی پارلیمانی سیکرٹری و کوار ڈنیٹر ضلع ننکانہ نے ویٹنری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور عملے کو غیر حاضر پاتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن رائے اقبال کھرل،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد اور ایم ایس آر ایچ سی ڈاکٹر تفہیم حیدر بھی موجود تھے