counter easy hit

حاجی محمد نوازچوہان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ،رورل ہیلتھ سنٹراوربیسک ہیلتھ یونٹ بچیکی کا اچانک دورہ

Haji Mohammad

Haji Mohammad

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ،رورل ہیلتھ سنٹراوربیسک ہیلتھ یونٹ بچیکی کا اچانک دورہ۔عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہر ہ کریں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے مختلف وارڈز ، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرسمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرارنسپورٹ حاجی محمد نواز چوہان نے بچیکی میں واقع رورل ہیلتھ سنٹر اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے وارڈ میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا اور ان کے لیے بہترین انتظامات اور سہولیات مہیا کرنے پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمدبھی ان کے ہمراہ تھے۔