ہالینڈ (پ۔ر) مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی اہل اسلام کو صمیم قلب سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو صمیم قلب سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمہ وقت بلا کسی تعطل کے اپنی مخلوق کی خدمت میں مصروف ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا یہ وصف جب کسی انسان میں منتقل ہو جاتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے شب و روز مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہو جاتا ہے۔حاجی محمد جاویدعظیمی نے مزید کہا کہ دیکھا جائے تو ہم سب کی تمام عبادات کا ماخذ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ،رضا اور قربت حاصل کرنا ہے۔
اس ضمن میں ایک واقعہ یاد آگیا مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک مجلس میںمیں نے اپنے مرشد حضور قلندر بابا اولیاء سے سوال کیا حضور اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنے کا شارٹ کٹ ذریعہ کیا ہے؟۔
آپ نے بلا تعمل فرمایا خدمت خلق ۔حاجی جاوید عظیمی نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے پُر مسرت موقعہ پر اللہ تعالیٰ ہمیں دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے مستحقین بہن بھائیوںکی خدمت کرنے کی بھی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین