ننکانہ صاحب ( )پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز چوہا ن ضلع ننکانہ 2008سے پولیوفری ہے تاہم حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پولیو مہم 23سے 27مئی تک جاری رہے گی جس کے لیے کل576ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔اس بار پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کا نظام بھی تبدیل کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کمیٹی روم میں پولیو کے حوالے سے متعلقہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان نے پولیومہم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کل 2لاکھ چھتیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ضلع ننکانہ کو کل121ایریاز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔487موبائل ٹیمیں،22ٹرانزٹ سائٹس،67فکسڈ سنٹرز سمیت کل 576ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔پولیو کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین، ای ڈی او زراعت اصغر علی ڈوگر،ای ڈی او ایجوکیشن افتخار احمد بٹ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر اسلم رندھاوا،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔