counter easy hit

حاجی محمد نواز کا ہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ

Haji Mohammad Nawaz

Haji Mohammad Nawaz

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز کا ہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ۔عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہر ہ کریں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرپارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران کیا ۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز نے مختلف وارڈز ، ایمرجنسی، ڈائلسزز سنٹر، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز نے جنر ل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اوبہترین انتظامات اور سہولیات مہیا کرنے پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔جنرل بس اسٹینڈ کے دورے کے دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد نواز چوہان نے جنرل بس اسٹینڈ کے عقب میں واقع جناح کالونی کا بھی معائنہ کیا اور مکینوں کے مسائل سنے اور انکو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا، ایم ایس غلام یسین،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ورک،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر،ٹی ایم او امجد ڈھلوں کے علاوہ محکمہ صحت اور محکمہ ٹی ایم اے کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔