کراچی(پ ر)ممتازمذہبی رہنما،دعوت اسلامی کے درینہ ساتھی وسابق نگراں شوریٰ سیدعبد القادرالمعروف باپو شریف کے انتقال پرنظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ باپوشریف نے اپنی تمام زندگی اسلام کی تبلیغ اﷲکی اطاعت اور عشق رسول ﷺمیں گزاری ،انکی دینی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکے گا۔انہوں نے مرحوم کیلئے دعاکی کہ اﷲتعالیٰ انکی مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ،محبین اور لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے۔