پیرسی(یس اردو نیوز) ادارہ منہاج القرآن فرانس کے سینئر نائب صدر حاجی مشتاق احمد صاحب نے تمام اہل وطن کو اوورسیز پاکستانیز، دہقان، کسان ، ہاری مزدور سب کو بہت زیادہ عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کی برکات سے ہمیں پورا سال مستیفد ہونے کی توفیق و سعادت عطا فرمائے۔ اور ہم سب میں اتحاد اتفاق ار یکجہتی قائم رکھے اور ہمیں پاکستان کے استحکام کیلئے صرف اور صرف پاکستانی بن کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس عید کے پر مسرت موقع پراپنے تمامدوستوں کیلئے میرا پیغام کہ ہمیں ہر خوشی کے موقع پر اپنے مزدور بھائیوں، غربا و مساکین کو یاد رکھنا چاہیےاور انکی پریشانیوں اور تکالیف کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔