counter easy hit

ماہ صیام کے مبارک آغاز پر سب سے عزیز ترین ہستی کی یاد، وائس چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین کی طرف سے انکی والدہ کی برسی کے موقع پردعوت افطار کا اہتمام

پیرس (نمائندہ خصوصی) وائس چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین کی طرف سے ماہ صیام کے آغاز پر انکی والدہ مرحومہ کی برسی کی تقریب منعقد کی گئی اور اس موقع پر انہوں نے پیرس کی سیاسی سماجی وصحافتی برادری کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کے بعد افطار ڈنر پیش کیا گیا۔
شرکا نے حاجی مزمل حسین کی والدہ مرحومہ کیلئے دعا کی اور کہا کہ بے شک ماہ صیام میں سب سے عزیز ترین ہستی جس کو یاد کیا جاتا ہے وہ والدین اورخصوصاً والدہ ہی ہوتی ہیں ۔ ہماری مائیں جنہوں نے ہر قسم کے موسم میں شب بیداری کر کے ہماری ماہ صیام میں خٰصوصی تربیت کی ۔ ان ہستیوں کو جس قدر ان مبارک ساعتوں میں یاد رکھا جائے کم ہے۔

 

haji muzammil husssain, vice, chairman, pmln, france, arranged, a, aftaar , dinner, for, paris, community, on, death, anniversary, of, his, mother

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website