پیرس (علی اشفاق سے) معروف کاروباری شخصیات اور مزمل میرج ہال کے مالک حاجی مزمل حسین اور سبط مزمل نے گزشتہ روز چوہدری رزاق ڈھل کو پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کا صدر بننے کی خوشی میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری و صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
عشائیہ تقریب میں قاری فاروق احمد فاروقی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کو چوہدری محمد رزاق ڈھل جیسی باوقار اور ہمہ جہت شخصیت کی سربراہی میں بہت ترقی ملے گی۔ چوہدری محمد رزاق ایک انتہائی کہنہ مشق اور دیانت دار سیاست دان ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے ورکرز کی موثر ترین آواز بن کر ابھریں گے۔