کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )حکومت اگر کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے تو پھر اسمبلی میں کسان کو دی جانے والی اصلاحات کا بل پیش کرے اپوزیشن اور حکومت دونوں قوتیں کسان کے ساتھ رابطہ رکھتی ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی میں زیادہ تر کسان لوگ ہیں جانور وں اور انسانوں کیلئے بنائی جانے والی ادویات فصلوں کیلئے ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کیلئے ایسا قانون بنایا جائے جس سے اس کو کڑی سے کڑی سزادملے ان خیالات کا اظہار راہنما حاجی مہر رشید سابق کونسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنیو الوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے اسمبلی سے اس کی سزا مقرر کی جائے