counter easy hit

نااہل حکومت، عالم چنے ادھیڑ عمر وزرا سب کا نشانہ ’’چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘‘ ہیں ، 31 سال کے سن میں اپنے سے دوگنی عمر کے حریفوں کے اعصاب پر سوار ہیں ، حاجی شکیل قریشی

نااہل حکومت، عالم چنے ادھیڑ عمر وزرا سب کا نشانہ ’’چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘‘ ہیں ، 31 سال کے سن میں اپنے سے دوگنی عمر کے حریفوں کے اعصاب پر سوار ہیں ، حاجی شکیل قریشی

لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) حاجی شکیل قریشی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پروزیراعظم، وزیراطلاعات، وزیرخزانہ، وزیرریلوے کی تنقید پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 سالہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے دوگنی عمر کے وزیراعظم کے اعصاب پر بھی بلاول ہی سوار ہیں ۔ بلاول انگریزی میں تقریر کریں تو بھی انھیں تکلیف ہے،

جہاں تک وزیراطلاعات کی درفنتنی کا سوال ہے کہ اگر آج شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو کیا کرتے تو ان کو سن لینا چاہیے کہ  آج بھی ہمارے عظیم قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں زندہ وتابندہ ہیں اور ہر جگہ ہماری راہنمائی کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا اتنی کم عمری میں اپنے سے دوگنی عمر اور قد کاٹھ والے وزرا کے اعصاب پر سوار ہونا ان کی شخصیت کا اعجاز ہے جو صرف جیالے سمجھ سکتے ہیں یا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح سمجھ سکتی ہے۔

 

Haji shakeel qureshi, gen secretary, PPP, Lalamusa

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website