counter easy hit

حکومت ایک یوم سیاہ سے ڈر گئی، تباہ کن معیشت اورغربت کی چکی میں پستے عوام نے ابھی ہلکی سے انگڑائی لی ہے ، حاجی شکیل قریشی

حکومت ایک یوم سیاہ سے ڈر گئی، تباہ کن معیشت اورغربت کی چکی میں پستے عوام نے ابھی ہلکی سے انگڑائی لی ہے ، حاجی شکیل قریشی

لالہ موسیٰ، راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت تباہ اورغریب کو مزید غربت کی چکی میں پیس دیا ہے حکومتی اقدامات سے پریشان عوامی جذبات نے یوم سیاہ کی صورت میں ہلکی سی انگڑائی لی ہے اور حکومت کے اعصاب جواب دے چکے ہیں اور ہڑبڑاہٹ میں وہ عوام کو مزید مشتعقل کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کے ایک اشارے پر پورا وسطی پنجاب حکومت کیخلاف کھڑا ہوگا اور اس نام نہاد حکومت اور اسکے نااہل وزرا کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے سابق صدر آصف زرداری کو آئین کی حفاظت کرنے کی سز ا دی جارہی ہے،آصف علی زرداری کے خلاف تمام کیسز بے بنیا دہیں

HAJI SHAKEEL QURESHI, GEN, SECRETARY, PPP, LALAMUSA, SAYS, GOVT, AFRAID, OF, BLACK, DAY, AND, PROTESTS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website