جولائی 1977 کامارشل لا پاکستانی تاریخ کے سیاہ ترین باب کا آغازتھا، حاجی شکیل قریشی
لالہ موسیٰ /اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل قریشی نے جولائی 5 سن 1977 کے اقدام کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 1977 کامارشل لا پاکستانی تاریخ کے سیاہ ترین باب کا آغازتھا، قائد عوام جوکہ چاروں صوبوں کے محبوب ترین لیڈر بن چکے تھے اور بلامقابلہ منتخب ہوکر آئے ۔ملک میں پہلی مرتبہ چاروں صوبوں میں وزرائے اعلیٰ بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے سنہرے ترین دور کو سنگینوں کے منہوس سایوں نے جکڑا اور جمہوریت اور عوامی نظریے کی دھجیاں بکھیرنے کی مرکوع کوشش کی جو آج تک ناکام و نامراد ہے جتنی کوشش اور طاقت سے اس کو دبانے کی کوشش کی گئی اتنی ہی پرزور طریقے سے عوامی سیاست اور پاکستان پیپلز پارٹی ابھر کر اورکندن بن کر سامنے کھڑی ہوگئی۔ یہ بلاشبہ تاریخ جمہور اور شہیدوں کا بہترین انتقام ثابت ہوا